اول 11 مرتبہ درود شریف پھر 313 مرتبہ آیت کریمہ جب آیت کریمہ سو مرتبہ ہوجائے تو اس وقت اور پھر ختم پر یعنی 313 پر یہ آیت ایک ایک مرتبہ پڑھیں
فَاسْتَجَبْنَا لَہٗ وَ نَجَّیْنٰہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذٰلِکَ نُـْۨـجِی الْمُؤْمِنِیْنَ ﴿الانبیاء۸۸﴾ آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف ہر وظیفہ کل 40 دن تک پڑھنا ہے‘ اس کا بہتر وقت عشاء کی نماز کے بعد ہے جگہ اور وقت مقرر کرکے پڑھیں اور اگر اندھیرا کرکے پڑھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ بعداز ختم وظیفہ اپنے مقصد کی دعا کریں۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔