3 الفاظ کے وظیفہ سے ہر مشکل دور ہر حاجت پوری 943

3 الفاظ کے وظیفہ سے ہر مشکل دور ہر حاجت پوری

3 الفاظ کے وظیفہ سے ہر مشکل دور ہر حاجت پوری:

مسلمان بھائیو اور بہنوں آج ہم آپ کو ایسے تین الفاظ بتانے جا رہے ہیں جس کے وظیفہ کرنے سے آپ کی تمام مشکلات دور ہوجائیں گی اور تمام حاجتیں پوری ہوجائیں گی۔ اس وظیفہ میں وضو کی کوئی شرط نہیں لیکن وضو کرنا بہتر ہے۔ اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ہر وقت وضو سے رہیں۔ اور اس وظیفہ سے آپ کو کیا کیا فائدہ ہوگا یہ تفصیل آپ کو آگے ملے گی۔

آج کے وظیفہ میں اللہ پاک کے تین نام ہیں اگر آپ نے یہ وظیفہ کر لیا تو اللہ پاک ایک بہت بڑی طاقت کا نام ہے اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اور یہ اللہ پاک ہی ہے جس نے چار دنوں میں زمین کو بنایا۔ اور اس زمین پر ہر طرف درخت لگائے، سمندر بنایا، پہاڑوں کے ذریعے زمین کو سجایا۔ اور زمین پر پرندے پیدا فرمائے اور ان کو بولنے اور اڑنے کا طریقہ سکھلایا۔ اللہ پاک نے چار دنوں میں زمین کو بنایا اور دو دنوں میں سات آسمانوں، سورج، چاند اور ستاروں سے سجایا۔ یہ سب کچھ کرنے والا صرف اور صرف اللہ ہے۔ اللہ بہت بڑی طاقت کا نام ہے۔ ہم اگر بول رہے ہیں تو اللہ کی دی ہوئی طاقت سے بول رہے ہیں۔ اورٍ اگر آپ یہ عبارت پڑھ رہے ہیں تو وہ بھی اللہ کی طاقت سے پڑھ رہے ہیں۔ ہمارا جب تک اس بات پر یقین پختہ نہیں ہوگا اور ہم جب تک اس بارے میں سوچیں گے نہیں، سمجھیں گے نہیں اور دل سے مانیں گے نہیں تو اس دنیا میں آپ کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

آپ کوفائدہ تب ہوگا جب آپ دل سے مانیں گے اور یقین کو پختہ کرلیں گے۔ آپ یہ سوچیں کہ میں کیسے بول رہا ہوں اور دوسرا کیسے سن رہا ہے۔ نہ ہمارے بس میں بولنا ہے اور نہ ہی ہم اپنی مرضی سے سن سکتے ہیں۔ اگر اللہ تمہاری یہ بولنے کی اور سننے کی طاقت سلب کر لے تو دنیا کے تمام ڈاکٹر، حکیم اور عامل مل کر بھی تمہاری یہ طاقت واپس نہیں لوٹا سکتے جب تک اللہ نہ چاہے کوئی کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ دنیا کو اس بات کا صحیح طور پر علم نہیں یہ اپنا وقار کھو چکے ہیں۔ اپنا ضمیر مردہ کرچکے ہیں اور ضمیر کو بیچ چکے ہیں۔ ایک زندہ اللہ جس نے اتنی بڑی کائنات کو بنایا ہمیں اس سے مانگنا نہیں آتا اس کی کیا وجہ ہے۔ اگر آپ اپنی دو چیزیں ٹھیک کرلیں۔ ایک تو اپنی نیت کو درست کر لو۔ وہ چیز جو صرف آپ جانتے ہیں کسی اور کو اس کا نہیں پتہ۔ اگر آپ اپنی نیت کو درست کر لیں گے تو اللہ پاک کی ذات اسی وقت سے آپ پر اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دیں گے۔ اگر آپ کی نیت درست نہیں ہے، غلط سوچ ہے،غلط خیالات ہیں اور بے ایمانی ہے۔ منہ سے کچھ کہتے ہیں اور دل میں کچھ اور ہوتا ہے اور لوگوں کو چکر دیا ہوا ہے فراڈ کر رہے ہیں۔ تو اللہ پاک دلوں کے بھید جانتا ہے۔ تو ایسی صورت میں آپ کامیابی کیسے کر سکتے ہیں۔ آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اللہ پاک کی ذات کو اپنے دل کی گہرائیوں سے تہہ دل سے مانیں۔ جب تک آپ کا دل گواہی نہیں دے گا اس بات کی کو سب کچھ کرنے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ روزی دینے والی ذات صرف اللہ ہے۔ بیماری دینے والی اور اس سے شفاء دینے والی ذات فقط اللہ ہے۔ آپ کا یقین اللہ پر ہونا چاہیے ان ڈاکٹروں اور دوائیوں پر نہیں ہونا چاہیے۔

اگر آپ اس حد تک چلے جائیں گے تو اللہ کی قسم آپ کے پیچھے اللہ ہوگا۔ تو پھر دنیا کی کوئی طاقت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی یا آپ کو مایوس نہیں کر سکتی اور نہ ہی آپ کا کسی قسم کا نقصان کر سکتی۔ یہ دنیا اللہ پاک آپ کے لیے مسخر کر دیں گے اور طابع کر دیں گے۔ کیونکہ آپ اس نبی کے نائب ہیں۔ جو آخری نبی ہیں۔ اور اللہ نے پوری کائنات کے اندر سارا کچھ بنایا ہے تو فقط اپنے محبوب آنحضرت محمد ﷺ کے لیے بنایا ہے۔ یہ ایک بہت تفصیل طلب معاملہ ہے۔ اس پر بات ہوتی رہے گی۔

اب ہم آپ سے اپنے وظیفے کے بارے میں بات کریں گے۔ اگر آپ اس وقت باوضو ہیں تو سب سے اچھا ہے۔ اور اگر کسی وجہ سے آپ وضو سے نہیں ہیں تو پھر بھی آپ یہ وظیفہ کر سکتے ہیں۔ یہ اللہ کے تین نام ہیں
یَابَاسِطُ یَا فَتَّاحُ یَا کَرِیْمُ
ان ناموں کا آپ نے باقائدگی کے ساتھ وظیفہ کرنا ہے۔ اگر آپ نے اپنے دل سے ان تین ناموں کا وظیفہ کر لیا تو یہ جو پیسے کی کمی ہے اس کا تصور بھی دل سے نکال دیں۔ اللہ پاک آپ کو لاکھ یا کروڑ والی بات سے بہت بڑھ کر دیں جو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ ہوگا۔ آپ تصور بھی نہیں کر سکیں گے۔ کیونکہ اللہ پاک ہی وہ ذات ہے جس نے ساری کائنات کو بنایاہے۔ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ اچھی طرح نہا کر صاف ستھرے کپڑے پہن کر اللہ کے آگے جھک جاؤ اور اللہ کے آگے ہتھیار ڈال دو اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دو۔ اور اللہ سے کہو کہ اے اللہ میں تیرے دربار میں حاضر ہوں میرا تیرے سوا کوئی نہیں ہے۔ میں بہت گناہ گار ہوں مجھے معاف کردے اور جس طرح تیرے پیارے نبی ﷺ نے زندگی گزاری تھی میں بھی اب اسی طرح زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوچکا ہوں۔ اللہ پاک ہم سب کو سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان باتوں پر سچے دل سے عمل کرنے کا پابند بنائے۔ آمین۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں