5 ایسے جسمانی مسائل جن میں دودھ کا استعمال انتہائی خطرناک ہے 678

5 ایسے جسمانی مسائل جن میں دودھ کا استعمال انتہائی خطرناک ہے

دودھ اللہ کی عطاکردہ نعمتوں میں سے ایک ہے اس میں موجود کیلشیم ، وٹامن بی 12 ، پوٹاشیم اور وٹامن ڈی جسم کے لئے ضروری عنصر ہیں ۔ دودھ میگنشیم اور زنک حاصل کرنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ لیکن اتنی ساری خصوصیات کے ساتھ جہاں یہ جسم سے پیشتر بیماریوں کو دور بھگاتا ہے ۔

وہی کچھ ایسی حالتیں بھی ہیں جن میں یہ نعمت زحمت بن جاتی ہے ۔ اگر کسی شخص کے جسم میں سوزش ہو تو ایسی حالت میں دود ھ کا استعمال مضر صحت ہو گا اس میں موجود سیر شدہ چکنائی جسم میں موجود پولی لپڈ سیکرائڈز نامی مالیکیولز کو بڑھانتی ہے جن کی وجہ سے جسم میں سوزش زیادہ ہو جاتی ہے ۔ دوسری صورت میں ایسی خواتین جن میں پی سی اوز کا مسئلہ ہو یا پھر کسی قسم کا ہارمونل ڈس اونر ہو ایسی خواتین کے مسائل میں دودھ کا استعمال اضافے کا سبب بنتا ہے اگر وہ اس کے ساتھ ڈیر ی مصنوعات کا بھی استعما ل جاری رکھتی ہیں تو جسم میں انسولین اور ہارمون کا توازن بگڑ جاتا ہے ۔

اس لئے ماہرین صحت کے مطابق ایسی خواتین کو دودھ کا استعمال ترک کر دینا چاہیے ۔ تیسری حالت اگر آپ کا پیٹ خراب ہے یعنی آپ کے معدے میں تیزابیت ہو یا گیس ، اپھارہ ہو اور قبض کا بھی مسئلہ ہو تو دودھ کے استعمال سے ان تمام چیزوں میں اضافہ ہو تا ہے ۔ معدے کے خراب حالت میں دودھ کا استعمال کوئی انفیکشن کر سکتا ہے ۔ چوتھی صورت اگر آپ کے جگر میں سوزش ہے یا کسی بھی طرح کا جگر کا مسئلہ ہے جیسے کہ فیٹی لیو ر تو بھی آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ دود ھ کا استعمال نہ کریں ۔ ایسی صورت میں جگر دودھ کو صحیح طرح سے ہضم نہیں کرے گا اور اس سے جگر کے مسائل کے ساتھ ساتھ معدے کے مسائل بھی بڑھ جائیں گے ۔

پانچویں صورت یہ ہے کہ اگر آپ کو دود ھ سے الرجی ہے تو دودھ آ پ کے لئے زودہضم غذا ثابت نہیں ہو گا ۔ دودھ سے الرجی جیسے مسئلے کو لییکٹوز عدم برداشت کہا جاتا ہے ۔ ایسے افراد کو دود میں موجود شکر ہضم کرنے میں مسائل پیش آتے ہیں ایسے میں اگر یہ لوگ دودھ کا استعمال ترک نہیں کرتے تو بھی اس سے گیس ، اپھارہ اور اسہال جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ اس لیے ایسے افراد بھی دودھ کے استعمال سے اجتناب کریں ۔ دودھ اللہ کی عطاکردہ نعمتوں میں سے ایک ہے اس میں موجود کیلشیم ، وٹامن بی 12 ، پوٹاشیم اور وٹامن ڈی جسم کے لئے ضروری عنصر ہیں ۔ دودھ میگنشیم اور زنک حاصل کرنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے ۔

لیکن اتنی ساری خصوصیات کے ساتھ جہاں یہ جسم سے پیشتر بیماریوں کو دور بھگاتا ہے ۔ وہی کچھ ایسی حالتیں بھی ہیں جن میں یہ نعمت زحمت بن جاتی ہے ۔ تاہم دودھ اللہ کی نعمت ہے اس کا متوازن استعمال انسانی کے جسم کے لئے انہتائی فائدہ مند ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں