70 سال کی عمر میں بھی جوڑوں کا درد نہیں ہوگا 187

70 سال کی عمر میں بھی جوڑوں کا درد نہیں ہوگا.. ہڈیاں ہمیشہ کے لیے مضبوط کرنے والا تیل بنانے اور استعمال کا انوکھا طریقہ

کمزور ہڈیاں اور جوڑوں کا درد اب اتنا عام ہوچکا ہے کہ بڑے تو کیا بچے بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں. البتہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اس مسئلے کا بہت زبردست حل بتایا گیا ہے جو اپنے قارئین کے لئے ہم یہاں شئیر کررہے ہیں.

وائرل ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ 70 برس کی بوڑھی دادی گھنٹوں پر آٹے کی لوئی رکھ کر اس میں تیل ڈال رہی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے باپ دادا بھی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے یہ طریقہ آزماتے تھے.

اس کے لئے چاہیے سرسوں کا تیل جسے دیگچی میں ڈال کر گرم کریں اور اس میں ایک پیاز چھیل کر باریک کاٹ کر ڈالیں، 8 سے 10 لہسن کے جوئے چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور دیگچی میں ڈال دیں. ایک چمچ کالی مرچ، میتھی دانہ اور ایک چمچ لونگ ڈال کر تمام چیزوں کو اتنا پکائیں کہ رنگ بدل دیں. چولہا بند کر کے تیل چھان لیں.

اب گھٹنے یا جس جگہ درد ہو وہاں آٹے کی لوئی بنا کر چمچ سے یہ تیل ڈالیں اور 15 منٹ ایسے ہی چھوڑ دیں. بعد میں لوئی ہٹا کر اسی تیل سے مساج کریں. یہ ہڈی سے سارا درد جذب کر لے گا.

اس تیل کو سفید بال اور بال جھڑنے سے پریشان افراد سر پر بھی استعمال کرسکتے ہیں.

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں