Anna-Allah-and-Anna-Alia-rajiun-Maulana-Tariq-Jameel's-son-Asim-Jameel-died-due-to-bullet-injury 980

انا اللہ و انا الیہ راجعون۔۔ مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے انتقال کر گیا

عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے طارق جمیل نے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔

اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللّٰہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں