Girtay-Balon-Ka-Ilaj 375

گرتے بالوں کا حل

میرے بال تو مہنگا ہیئر سیرم لگانے کے باوجود گِرنا کم نہ ہوئے تو میں نے ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ان چیزوں کا استعمال کیا اور ۔۔ جانیں گِرتے بالوں کا بہترین علاج کیا ہے؟
بال لمبے ہوں یا نہ ہوں بس مضبوط ہوں اور اتنے لچکدار ہوں کہ جو بھی دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے، آج کل مرد اور خواتین کو اپنے بالوں کی خوبصورتی کا بہت زیادہ خیال ہے، وہ چاہتے ہیں کہ بال گِرنے کی شکایت نہ رہے۔ ایسی ہی ایک کے-فوڈ کی پُرانی صارفین کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کے بال بہت زیادہ گر رہے تھے، مگر انہوں نے ایسا کونسا طریقہ اپنایا کہ ان کے بال گِرنا بند ہوگئے۔

بال گرنے کی کہانی:
خاتون بتاتی ہیں کہ میرے بال پہلے بہت لمبے اور گھنے تھے، پھر اچانک بال تیزی سے گرنے لگے یہاں تک کہ آگے سے سر کے بال ختم ہوتے جا رہے تھے، میں نے بالوں کے لئے مختلف ڈاکٹرز سے رجوع کیا انہوں نے مجھے مہنگے ہیئر سیرم استعمال کرنے کے لئے دیئے، میں نے وہ سب استعمال کیئے، مگر پھر بھی بال گِرنے بند نہ ہوئے، اسی دوران میں نے دوسرے ہیئر اسپیشلسٹ سے چیک اپ کروایا، جنہوں نے مجھے اتنا سستا فارمولا بتایا کہ جان کر میں چونک گئی، مگر اس کو استعمال کرنے کے بعد تو میں حیران ہر گئی کہ میرے بال اتنی جلدی گِرنا بند ہوگئے اور گنج پن بھی رُک گیا۔

وجہ:
٭ ڈاکٹر نے بتایا کہ بالوں کے گرنے کی اصل وجہ خون میں موجود انسولین سے ہوتی ہے، اگر اس میں کوئی پیچیدگی ہو تو بال گرتے ہیں۔

ٹپ:
٭ ایک چمچ بادام کے تیل کو گرم کریں اور اس میں وٹامن ای کے کیپسول میں موجود آئل ڈالیں اور نیم ٹھنڈا کرلیں۔
٭ اس کو ہفتے میں 2 مرتبہ رات سونے سے آدھا گھنٹہ قبل لگائیں اور بالوں کو سادے پانی سے صاف کرنے کے بعد اچھے شیمپو سے دھو لیں۔
٭ دن بھر میں سرسوں کے تیل دہی مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور املی کے پانی سے سر کو دھوئیں۔

فائدہ کیوں؟
چونکہ بادام کے تیل میں فولیکیولک ایسڈز ہوتے ہیں جو گنج پن کو ختم کرنے سر کے اندر مذید بالوں کی افزائش کی وجہ بنتے ہیں، اس لئے یہ ٹپ آپ کے لئے بہت فائدے مند ہے۔
آپ کو یہ کہانی کیسی لگی؟ ہمیں کے-فوڈز کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں