Matti-Ke-Bartan-Mein-Khana-Pakane-Ke-Fayde 715

مٹی کے بارتن میں کھانا پکانے کے فائدے

کیا آپ مٹی کے برتن میں کھانا نہیں پکاتے؟ اس سے تیل کم خرچ ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ 4 فائدے بھی حاصل ہوتے ہیں

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کی تاریخ کئی برسوں پُرانی ہے کیونکہ انسانوں نے اپنی ابتداء میں ہی مٹی کو اپنے ہاتھوں سے مختلف شکلوں میں ڈھالنا دھات کے استعمال سے بہت پہلے سیکھ لیا تھا اور تب سے لے کر آج تک مٹی کے برتن کھانا پکانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
پرانے وقتوں میں استعمال ہونے والے گھریلو آلات بھی مٹی کے بنائے گئے ہوتے تھے۔ مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کے چند اہم فوائد بھی ہیں جن سے آپ ناواقف ہوں گے۔ آئیں ہم کو بتاتے ہیں۔

1- مٹی کے برتن میں الکالائن موجود ہوتی ہے
مٹی قُدرتی الکالائن ہوتی ہے اور الکالائن تیزابیت کا خاتمہ کرتی ہے اور جب ہم مٹی کے برتن میں کھانا پکاتے ہیں تو مٹی کی الکالائن خصوصیات کھانے کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے جس سے ہمارے جسم کا پی ایچ کی سطح بہتر رہتی ہے اور خوراک جہاں جلد ہضم ہوجاتی ہے۔
مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتے وقت کھانے میں قیمتی منرلز (میگنیشیم، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، سلفر) وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے خزانے سے کم نہیں ہوتے۔

2- گھی اور تیل کم خرچ ہوتا ہے
مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے اُن میں کھانا ہلکی آنچ پر پکتا ہے جس سے کھانے کے اندر موجود قُدرتی تیل جلتا نہیں ہے اور نمی کے ساتھ کھانے میں شامل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کھانے میں گھی اور تیل کا استعمال کم کرنا پڑتا ہے۔

3- مٹی کے برتن سستے ہوتے ہیں
دھات کے برتن ، کُوکر وغیرہ جہاں کھانے کی غذائیت اور ذائقے کو نقصان پہنچاتے ہیں وہاں دھات مہنگی ہونے کی وجہ سے یہ برتن بھی مہنگے داموں ملتے ہیں مگر مٹی کے برتن جہاں عام دستیاب ہیں وہاں آپ انہیں انتہائی سستے داموں خرید سکتے ہیں۔

4- کھانے کے وٹامن ضائع نہیں ہوتے
مٹی کے برتن کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس میں باریک باریک کئی سوراخ ہوتے ہیں جو حدت اور نمی کو کھانے کے اندر تک داخل کرنے کا سبب ہیں جبکہ دھات کے برتن کی نسبت مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ تیار ہوتا ہے اور تیز آنچ لگنے کے باعث بچا رہتا ہے جس سے کھانے میں موجود وٹامنز اور غذائیت محفوظ رہتی ہے اورکھانے میں مہک برقرار رہتی ہے۔

5- مٹی کے کونسے برتن استعمال نہیں کرنے چاہیے
طبی ماہرین کے مطابق مٹی کے ایسے برتن جنہیں مختلف کمیکلز کیساتھ پالش کر کے تیار کیا جاتا ہے ان میں کھانا پکانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور پالش کرنے سے مٹی کے برتنوں کے مسام بند ہوجاتے ہیں جس سے ہوا برتن میں داخل نہیں ہوپاتی اور پالش میں استعمال ہونے والے خطرناک کمیکلز کا کھانے میں شامل ہوجانے کے خدشات ہوتے ہیں اس لیے مٹی کے وہی برتن استعمال کرنے چاہیے جن پر کسی قسم کی پالش وغیرہ کا استعمال نہ کی گئی ہو۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں