Sugar-Control-Karne-Ka-Asan-Tarika 741

شوگر کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ

شوگر کنٹرول کرنے کا انتہائی سستا اور آسان نسخہ
شوگر کی بیماری پاکستان میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ جسکی دیگر بہت سی وجوہات کے ساتھ ساتھ خوراک کا صحیح استعمال نہ کرنا اور آرام طلبی بھی ہے۔ آپ سب سے گذارش ہے کہ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنی مصروف زندگی سے روزانہ کم ازکم تیس منٹ واک یا ورزش کے لیے ضرور نکالیں۔ شوگر کے مریض مندرجہ ذیل ، آزمودہ اور بے ضرر نسخہ بے فکر ہو کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ چالیس سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات جنہیں شوگر نہ بھی ہو تو احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیں تو انشاء اﷲ شوگر کی بیماری سے زیادہ عرصہ تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے۔
۱۔کالے بھنے ہوئے چنے۔ ایک پاؤ
۲۔بادام کی گری۔ 100 عدد
۳۔کالی مرچ۔ 50 دانے
۴۔چھوٹی الائچی۔ 50عدد
۵۔ نیم کے سوکھے پتے۔ 100 عدد
تمام چیزوں کو صاف کرکے ایک دو دن دھوپ میں سکھاکر گرائنڈر میں پیس کر ایک جار میں محفوظ کرلیں اور دن میں کسی بھی وقت آدھا چائے کا چمچہ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔اپنے ڈاکٹر کی تجویز کر دہ ادویات جاری رکھیں۔ انشاء اﷲ بہت فائدہ ہوگا۔ سب لوگوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ شکریہ۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں